جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں حزب اختلاف کی جماعت کے تین کارکنوں کو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ کے بعد جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ وینزویلا کے صدر نکولس مادرو کی حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بات چیت
کا آغاز ہونے کے بعد پہلی بار جیل میں بند تین اپوزیشن کارکنوں کو رہا کیا
ہے۔ حکمراں اور اپوزیشن پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان حال ہی میں بات چیت شروع ہوئی جس میں سیاسی قیدیوں کی رهائي کی شرط رکھی گئی تھی۔